پیر 27 جولائی 2026 - 00:55
آیت اللہ اعرافی اور آیت اللہ آل راضی کی ملاقات، ایران و عراق کے درمیان مضبوط اتحاد پر زور

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اربعین کے موقع پر اپنے دورۂ عراق کے دوران آیت اللہ حاج شیخ ہادی آل راضی سے ملاقات کی، جس میں ایران اور عراق کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات، اسلامی یکجہتی اور حوزہ علمیہ کی علمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اربعین کے موقع پر اپنے دورۂ عراق کے دوران آیت اللہ حاج شیخ ہادی آل راضی سے ملاقات کی، جس میں ایران اور عراق کے عوام کے درمیان مضبوط تعلقات، اسلامی یکجہتی اور حوزہ علمیہ کی علمی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آیت اللہ اعرافی نے عراق کی حکومت، عوام، مراجع عظام، علمائے کرام اور حوزوی شخصیات کا اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت اور بالخصوص "رہبر شہید" کی تشییع جنازہ میں بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراقی عوام کی یہ عظیم شرکت دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اتحاد، باہمی ہمدردی اور ناقابلِ شکست تعلقات کی روشن علامت ہے، جس نے دشمنوں کی تفرقہ انگیز سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے حوزہ ہائے علمیہ کی علمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزِ مدیریتِ حوزہ علمیہ ایران کی جانب سے معاصر فقہی مسائل پر 40 سے زائد جلدوں پر مشتمل تقریراتِ درسِ خارج شائع کی جا چکی ہیں، جن میں اسلامی معیشت، بینکاری، اسٹاک مارکیٹ، فقہِ تربیت، فقہِ طب اور اسلامی علومِ انسانی جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید بتایا کہ حوزۂ علمیہ قم کی تجدیدِ تاسیس کی صد سالہ تقریبات اور مرزا محمد حسین نائینی کی یاد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس، جس میں حوزۂ علمیہ نجف کے اکابر علماء نے بھی شرکت کی، اہم علمی کامیابیوں کا سبب بنی۔ ان کے مطابق ان تقریبات کے نتیجے میں آیت اللہ العظمی شیخ عبدالکریم حائری اور آیت اللہ العظمی مرزا نائینی کی خدمات پر مشتمل تقریباً 80 جلدوں پر مشتمل دو علمی موسوعے بھی شائع کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر آیت اللہ حاج شیخ ہادی آل راضی نے حوزۂ علمیہ نجف کی علمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ وہاں فقہ، اصولِ فقہ، فقہِ معاصر، تفسیر اور علمِ کلام کے اعلیٰ دروس مسلسل جاری ہیں۔

انہوں نے اسلامی انقلابِ ایران کی حمایت کو علمائے اسلام کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ایران پر دشمنوں کے حملوں کی شدید مذمت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جبهۂ مقاومت کو نصرت و کامیابی عطا فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha